جمعرات 18 اپریل 2024

بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کیلئے ایک مرتبہ پھر سرگرم ، پاک فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کیلئے ایک مرتبہ پھر سرگرم ، پاک فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

راولپنڈی (دھرتی نیوز) بھارت نے ایک مرتبہ پھر سے خطے کے امن کو تباہ کرنے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں جس پر پاکستان کی مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا گیاہے ۔

دھرتی نیوزنے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سرحدوں پر پاک فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیاہے ، لداخ اور ڈوکلام میں ہزیمت کے بعد ہندوستان پر اندرونی اور بیرونی دباﺅ ہے جس کے باعث بھارت بارڈر ایکشن یا سرجیکل سٹرائیک کا سہارا لے سکتا ہے ۔ بھارت کسانوں کے احتجاج اور کشمیر میں مظالم سے عالمی میڈیا کی نظریں ہٹانے کیلئے جعلی فلیگ آپریشن کی کوشش میں مصروف ہے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے کسی ایکشن کی تیاری میں مصروف ہے ، 2016 میں بھی بھارت نے ناکام سرجیکل سٹرائیکس کاد عویٰ کیا تھا ، 26 فروری 2019 کوبھی بھارت نے ناکام آپریشن کی کوشش کی اور منہ کی کھانا پڑی جبکہ پوری دنیا میں ذلت اور رسوائی بھی سمیٹی ۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے مودی سرکار کے خلاف مہم کا آغاز کر دیاہے اور آخر کار مودی حکومت کے خلاف بول اٹھا ہے ،بھارتی میڈیا میں آوازبلند کی جارہی ہے کہ ہندوستانیوں سے حقائق مت چھپاو۔ بھارت نے کارگل سے حاصل ہونے والے سبق کو بھلا دیاہے ، کارگل میں بھارت نے حقائق کو چھپائے اور زیب داستان کئی کہانیاں گھڑیں ، بھارتی ملٹری نے حقائق کواپنے زاویے سے دکھاناشروع کررکھاہے ، ڈوکلم کرائس 2017 سے لے کراب تک مودی حکومت حقائق تسلیم کرنے سے انکاری ہے ، من گھڑت خبریں پسندیدہ چینلزکے ذریعے لیک کی جاتی ہیں، بھارت نے اس مقصد کیلئے انفارمیشن وارفیئرقائم کیاہے۔

Facebook Comments