جمعرات 28 مارچ 2024

نئے چیف سلیکٹر اور قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کب تک ہو گا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

نئے چیف سلیکٹر اور قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کب تک ہو گا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی
فوٹو : رائٹرز

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر کی حیثیت سے مصباح الحق اس سال 14اکتوبر کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں اور ان کے عہدے کی معیاد 30نومبر کو ختم ہونے کے بعد تاحال نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا عمل وجود میں نہیں آسکا۔ 

تفصیلات کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی کیلئے اس وقت پشاور زلمی کے ڈائریکٹر محمد اکرم مضبوط امیدوار ہیں۔ 46 سال کے محمد اکرم نے پاکستان کیلئے 9 ٹیسٹ اور 23 ون ڈے کھیلے جبکہ ماضی میں ٹیسٹ وکٹ کیپر معین خان کی سربراہی میں کام کرنے والی چھ ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔

 محمد اکرم اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ وہ بورڈ کیساتھ رابطے میں ہیں اور اگر وہ چیف سلیکٹر بنے تو پشاور زلمی سے اپنی وابستگی ختم کرنے پر تیار ہیں، البتہ انہوں نے بورڈ پر واضع کر دیا ہے کہ وہ مصبا ح الحق کی طرف چھ صوبائی ٹیموں کے کوچز کے برعکس آزاد سلیکشن کمیٹی اراکین کیساتھ کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

 دھرتی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انتظامیہ اس حوالے سے تقریباً معاملات پر اپنا کام مکمل کر چکی ہے اور توقع ہے کہ آکلینڈ میں 18دسمبر کو پہلے ٹی 20سے پہلے یا بعد میں نئی سلیکشن کمیٹی کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔

Facebook Comments