جمعہ 19 اپریل 2024

بھارت کو واضح پیغام ہے جارحیت سے باز رہے،شاہ محمود قریشی

بھارت کو واضح پیغام ہے جارحیت سے باز رہے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت دنیا کی توجہ اپنے اندرونی حالات سے ہٹانا چاہتا ہے، بھارت کو واضح پیغام ہے جارحیت سے باز رہے،جارحیت کی گئی تو بھارت کیخلاف پاکستان کا بچہ بچہ تیارہے۔

دھرتی نیوزکے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناہے کہ بھارت دباﺅ میں ہے کچھ بھی کرسکتا ہے،بھارت کے ہاتھ سے مقبوضہ کشمیر نکل چکا ہے،بھارت میں کورونا کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،کسانوں کے احتجاج نے پورے بھارت کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت کی کوشش ہے کوئی فالس فلیگ آپریشن کرے،بھارت دنیا کی توجہ اپنے اندرونی حالات سے ہٹانا چاہتا ہے، بھارت کو واضح پیغام ہے جارحیت سے باز رہے،جارحیت کی گئی تو بھارت کیخلاف پاکستان کا بچہ بچہ تیارہے،انہوں نے کہاکہ بھارت فروری والے جواب کو یاد رکھے،مقبوضہ کشمیر کے حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان سے گزشتہ روز گفتگو ہوئی،بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانوں پر ظلم کررہا ہے،بھارت کی حرکتوں سے خطے کاامن اوراستحکام برباد ہورہا ہے ،پیلٹ گنز کااستعمال، کشمیریوں کا استحصال کیا جارہاہے۔

Facebook Comments