جمعرات 25 اپریل 2024

سال 2020 میں دنیا بھر کے لوگ کیا سرچ کرتے رہے؟

سال 2020 میں دنیا بھر کے لوگ کیا سرچ کرتے رہے؟

سال 2020 کا اختتام ہونے سے قبل ہی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے رواں سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی خبروں، افراد، واقعات، فلموں اور کھیلوں کی فہرست جاری کردی۔

گوگل نے نہ صرف گلوبل سرچ کی فہرست جاری کی ہے بلکہ دنیا کے درجنوں ممالک کی فہرست بھی جاری کی ہے کہ وہاں کے لوگ سال بھر کیا تلاش کرتے رہے۔

گوگل نے دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر سرچ کی جانے والی 11 کیٹیگریز کی فہرست جاری کی ہے، جس میں تلاش، خبریں، اداکار، ایتھلیٹس، کنسرٹس، گیمز، نقصان، شاعری، فلمیں، شخصیات، کھانے پکانے کی تراکیب اور ٹی وی شوز کی فہرست شامل ہے۔

مذکورہ 11 کیٹیگریز میں سے دو بڑی کیٹیگریز یعنی تلاش اور خبر کی کیٹیگری میں پہلے نمبر پر ‘کورونا وائرس’ رہا۔

دوسرے نمبر پر امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج رہے، جنہیں دنیا بھر میں نہ صرف زیادہ سرچ کیا گیا بلکہ ان سے متعلق خبریں بھی پڑھی اور تلاش کی گئیں۔

گوگل ٹرینڈز کی جانب سے جاری کی گئی دنیا کی 11 کیٹیگریز میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی چیزوں، افراد یا خبروں کی فہرست درج ذیل ہے۔

سرچ

کورونا وائرس

انتخابی نتائج

کوبی برنٹ

زوم

آئی پی ایل

انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ

کورونا وائرس اپڈیٹ

کورونا وائرس سمٹمس

جوبائیڈن

گوگل کلاس روم

نیوز

کورونا وائرس

انتخابی نتائج

ایران

بیروت

ہنٹا وائرس

اسٹیملس چیکس

ان امپلائمنٹ

ٹیسلا اسٹاک

بہار الیکشن رزلٹ

بلیک لائیو میٹرز

اداکار

ٹام ہانکس

جیکوئن فیونکس

امیتابھ بچن

رکی گرویس

جاڈا پنکٹ اسمتھ

جسٹن ہارٹلے

لیا مشیل

الیزر گومز

انسل الگورٹ

مخیل افرموو

نقصانات

کوبی برنٹ

نایا ریویرا

چیڈوک بوسمین

سشانت سنگھ راجپوت

جارج فلائیڈ

ہروما میورا

کیرولین فلیک

ڈیاگو میراڈونا

سین کانری

ایڈی وین ہیلن

فلمیں

پیراسائیٹ

1917

بلیک پینتھر

365 ڈیز

کونٹیجن

ٹینیٹ

انولا ہومز

برڈس آف پرے

مولان

جوجو رابٹ

شخصیات

جوبائیڈن

کم جونگ ان

بورس جانسن

کمالا ہیرس

ٹام ہانکس

جیکب بلیک

کانیے ویسٹ

گیسلین میکسویل

اگست اسلینا

ریان نیومین

ان کیٹیگریز کے علاوہ بھی گوگل نے ایتھلیٹس، کھانے پکانے کی تراکیب اور ٹی وی شوز سمیت دیگر کیٹیگریز کی فہرست جاری کی ہے، تاہم بدقسمتی سے کسی بھی کیٹیگری میں کوئی پاکستانی چیز، شخصیات یا مسئلہ دنیا میں تلاش کیے جانے والے 10 بڑے مسائل، شخصیات، کھیلوں اور کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہوسکا۔

Facebook Comments