بدہ 24 اپریل 2024

کوئنز ٹاؤن میں بارش سے پاکستان شاہینز کا نیٹ سیشن متاثر

کوئنز ٹاؤن میں بارش سے پاکستان شاہینز کا نیٹ سیشن متاثر

کوئنز ٹاون میں بارش برس جانے کے باعث آج پاکستان شاہینز کا نیٹ سیشن متاثر ہوگیا۔

کوئنز ٹاون میں بارش برس کی وجہ سے پاکستان شاہینز سیشن تو نہ کرسکے لیکن کھلاڑیوں نے جم سیشن کیا۔

دوسری جانب کوئنز ٹاؤن میں پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے مابین ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ ہوا جس میں پاکستان گرین کی قیادت بابراعظم اور پاکستان وائٹ کی کپتانی شاداب خان نے کی۔

ادھر اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے کوئنز ٹاون میں آئیسولیشن کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

امام الحق کرائسٹ چرچ میں آئیسولیشن مکمل کرکے آج کوئنز ٹاون پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ امام الحق نیوزی لینڈ اے کے خلاف چار روزہ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

Facebook Comments