جمعہ 26 اپریل 2024

لاہور: تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف پرائیوٹ اسکولز کا احتجاج

لاہور: تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف پرائیوٹ اسکولز کا احتجاج

کرونا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے لبرٹی چوک پر مظاہرہ کیا جبکہ لانگ مارچ کی دھمکی بھی دے دی۔

صدر آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ کرونا وبا کے دوران 10 ہزار اسکولز مستقل بند ہوگئے ہیں۔ کرونا کے نام پر حکومت صرف تعلیم ہی کیوں بند کررہی ہے۔

کتابوں کی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بھی مظاہرے میں شرکت کی او کہا کہ رواں برس کتابیں گودام میں پڑی ضائع ہوجائیں گی لہٰذا حکومت ان کے روزگار کا تحفظ کرے۔

ایسوسی ایشن کے عہدیدار فواض نیاز نے کہا کہ رائٹر، پرنٹر سمیت لاکھوں ملازمین بے روزگار ہوں گے، جمہوریت میں تعلیمی آزادی ہونی چاہیے۔

شرکاء نے حکمرانوں کو خبردار کیا کہ ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے

Facebook Comments