منگل 23 اپریل 2024

معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان کی تیسری منگنی ، ہونیوالا دولہا کون ہے؟

معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان کی تیسری منگنی ، ہونیوالا دولہا کون ہے؟

اسلام آباد (دھرتی نیوز) معروف پاکستانی ٹی وی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے مبینہ طورپر ایک نجی تقریب میں منگنی کرلی ، یہ تقریب جمعرات کو اسلام آباد میں ہوئی ، ذرائع کے مطابق 41سالہ ٹی وی اداکارہ کے منگیتر اور ہونیوالے دولہا ایئرفورس کا پائلٹ ہے اور دونوں آئندہ ہفتوں میں شادی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، نادیہ خان شادی کے سلسلے میں اپنی ڈیزائنر دوست سے بھی مل چکی ہیں۔ 

دھرتی نیوزکے مطابق اگرچہ خاتون کی طرف سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی کیونکہ انہوں نے تاحال منگنی کی تقریب کے بارے میں سوشل میڈیا پر کچھ بھی شیئرنہیں کیا۔

ہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نادیہ خان نے پہلے بھی دو مرتبہ شادی کی اور ان کے تین بچے ہیں۔ نادیہ خان نے 1993ء میں ٹیلی ویژن پرینٹر کے طورپر اپنے کیریئرکا آغاز کیا اور پی ٹی وی میں ڈاک ٹائم سے انکل سرگم کیساتھ ٹی وی پر اینٹری دی تھی ، وہ مصالحہ لائف سٹائل ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں۔

Facebook Comments