جمعرات 18 اپریل 2024

سرکاری ہسپتال کے اندر دھوم دھام سے شادی،کھانا بھی ہسپتال کے وارڈ میں دیا گیا

سرکاری ہسپتال کے اندر دھوم دھام سے شادی،کھانا بھی ہسپتال کے وارڈ میں دیا گیا

صادق آباد(دھرتی نیوز) صادق آباد میں ہسپتال کے عملے نے قانون کی دھجیاں اڑا تے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے اندر شادی کی تقریب منعقد کروادی۔

دھرتی نیوزکے مطابق شادی ہسپتال کے ملازم کے بچوں کی تھی ،بارات دھوم دھام سے ہسپتال پہنچی،باراتی ہسپتال کے اندر ڈانس کرتے رہے اور نقدی نچھاور کرتے رہے۔باراتیوں کو کھانا بھی ہسپتال کے اندر وارڈ میں ہی دیا گیا۔ہسپتال عملے کا کہنا تھا کہ تقریب کے دوران ایس او پیز کا خیال رکھا گیا ہے۔

Facebook Comments