ھفتہ 20 اپریل 2024

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی کیلیے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی کیلیے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے ٹیم کا اعلان کردیا۔

فاسٹ بولر لوکی فرگوسن انجری کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے آوٹ ہوگئے جب کہ ہیمیش بینیٹ بھی ان فٹ ہوگئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شریک چار کرکٹر اور کپتان کین ولیمسن پہلا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے۔

اس کے علاوہ ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساوتھی، کائل جیمی سن، ڈیرل مچل دوسرے ٹیسٹ میں مصروفیات اور کین ولیم سن گھریلو مصروفیات کی وجہ سے پہلا میچ نہیں کھیلیں گے۔

پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مچل سینٹنر نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کین ولیمسن کپتان ہوں گے۔

Facebook Comments