جمعہ 19 اپریل 2024

بزدار کے منہ بولے بھائی کے والد ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی مستعفی

بزدار کے منہ بولے بھائی کے والد ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی مستعفی

گوجرانوالہ (دھرتی نیوز) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے نون لیگ کے ایم پی اے چوہدری اقبال گجر نے بھی اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کروا دیا ہے۔

چوہدری اقبال گجر نون لیگ کے وہ خاص ایم پی اے ہیں جن کے صاحبزادے احسن جمیل گجر وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے منہ بولے بھائی اور بہو خاتون اوّل کی بیسٹ فرینڈ ہیں۔

اقبال گجر نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ ملک مشکل حالات میں ہے، ضروریاتِ زندگی کی اشیاءغریب آدمی کی قوتِ خرید سے باہر ہیں، سلیکٹیڈ حکومت سے جان چھڑانے کے لیے اپنا استعفیٰ پیش کرتا ہوں۔

موجودہ دورِ حکومت میں چوہدری اقبال گجر پر حکومتی نوازشات ایسی رہیں کہ کبھی ان کے پیٹرول اسٹیشن کو بچانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو تبدیل کرنے کے الزامات سامنے آئے اور کبھی پی ٹی آئی کے اپنے رہنما گوجرانوالہ سے اقبال گجر کا قبضہ چھڑانے کی فریاد کرتے دکھائی دیئے۔

حکومت کا دعویٰ ہے کہ نون لیگ کے اراکینِ اسمبلی کی ایک بڑی تعداد استعفوں پر اپنی قیادت کے ساتھ نہیں لیکن چوہدری اقبال گجر جیسے ایم پی اے کا استعفیٰ ایسے دعوو¿ں کی نفی کر رہا ہے۔

Facebook Comments