بدہ 17 اپریل 2024

ترک اداکار اینگن التان کا بادشاہی مسجد لاہور کا دورہ

ترک اداکار اینگن التان کا بادشاہی مسجد لاہور کا دورہ

لاہور (دھرتی نیوز) بین الاقوامی شہرت یافتہ ترک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار اینگن التان نے بادشاہی مسجد لاہور کا دورہ کیا۔اس موقع پر تاریخی مسجد کے خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد بھی موجود تھے۔

ترک اداکار نے تاریخی مقامات دیکھنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اینگن التان نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔اینگن التان اپنے دورہ پاکستان کے دوران اس وقت لاہور میں ہیں۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین التان کا کہنا تھا کہ اگر اچھی کہانی ملی تو پاکستان کی ڈرامہ سیریل میں ضرور کام کروں گا۔

ترک اداکار انگین التان کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا کہ مجھے معلوم ہے کہ پاکستان کے عوام مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں، میں نے کچھ نئے پراجیکٹس کے معاہدے کئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر نجی ٹیکسٹائل کا برانڈ ایمبیسڈر بن گیا ہوں۔

Facebook Comments