ھفتہ 20 اپریل 2024

عمران ہاشمی اور سنی لیونی کا بیٹا سامنے آگیا

عمران ہاشمی اور سنی لیونی کا بیٹا سامنے آگیا
فوٹو : رائٹرز

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ طالبعلم کندن کمار کا رپورٹ کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس پر دیکھا جاسکتا ہے کہ مظفر پور کے دھن راج مہتو ڈگری کالج میں بی اے سال دوئم کے طالبعلم نے اپنے والد کی جگہ پر عمران ہاشمی اور والدہ کے آگے سنی لیونی لکھا ہوا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نوجوان کے گھر کا پتہ ریڈ لائٹ ایریا دیا گیا ہے۔

ممکن ہے کہ یہ اس کے کسی دوست نے شرارت کی ہو اور غلط معلومات سوشل میڈیا پر وائرل کی ہوں تاہم کالج انتظامیہ نے اس معاملے میں تحقیقات کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری جانب عمران ہاشمی نے قسم اٹھالی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس نوجوان کے والد نہیں ہیں۔

اداکارہ سنی لیونی نے اپنا بیٹا سامنے آنے پر کہا کہ یہ بچہ بہت ہی شاندار ہے، یہ بھی بڑے خواب دیکھنے کا ایک طریقہ ہے۔

Facebook Comments