بدہ 24 اپریل 2024

شاہ محمود قریشی نے ایسی بات کہہ دی کہ مودی سرکار کی پریشانی کی کوئی حد نہ رہے گی

شاہ محمود قریشی  نے ایسی بات کہہ دی کہ مودی سرکار کی پریشانی کی کوئی حد نہ رہے گی

ملتان(دھرتی نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت جس عالمی فورم پر جائے گا وہاں اسے نہتے کشمیریوں کی آواز گونجتی ملے گی،بھارت غلط فہمی میں نہ رہے جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دھرتی نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے بھارتی چہرہ دنیا پر عیاں ہو چکا ہے۔انھوں نے کہا کہ بھارت نے عالمی قوانین، عالمی انسانی حقوق اور عالمی قراردادوں کو بالائے طاق رکھ دیا ہے، اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے لیکن اب بھارت کی پالیسیوں اور ہندوتوا سوچ کے خلاف اندر سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم دنیا کو بھارت کے مذموم مقاصد سے آگاہ کرتے آ رہے ہیں، بھارت جس عالمی فورم پر جائے گا وہاں اسے نہتے کشمیریوں کی آواز گونجتی ملے گی، کشمیر کی آواز ایک خطے کی نہیں بلکہ عالمی آواز بن چکی ہے۔شاہ محمود نے کہا کہ بھارت غلط فہمی میں نہ رہے جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Facebook Comments