جمعرات 25 اپریل 2024

پی ڈی ایم، پہلے مرحلے کا آخری جلسہ آج مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہوگا

پی ڈی ایم، پہلے مرحلے کا آخری جلسہ آج مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہوگا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے کا آخری جلسہ آج  مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہوگا۔

جلسے سے مریم نواز، بلاول بھٹو رزداری اور فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

جلسے کی تیاریوں کے لئے انتظامیہ کی جانب سے تعاون نہ ملنے پر اپوزیشن کو اپنی جیب سے اخراجات پورے کرنے پڑے ہیں تاہم جلسے کے لئے کرسیاں بھی ذاتی خرچے پر خریدی گئیں ہیں۔

گراؤنڈ میں ضلع انتظمایہ کی جانب سے تالہ لگایا گیا تھا جو کہ جیالوں کی جانب سے توڑ کر جلسے کی تیاریوں کا آغاز کیا گیا ہے۔

جلسے کے حوالے سے سیکورٹی بھی ہائی الرٹ کی گئی ہے جبکہ 25 چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور پولیس کی جانب سے پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

لاہور پولیس کی جانب سے جاری کئے جانے والے تھریٹ الرٹ پی ڈی ایم کے رہنماؤں کے لئے گئے ہیں جس میں مولانا فضل الرحمان، مریم نواز اور بلاول بھٹو شامل ہیں۔

پولیس نے خواجہ سعد رفیق اور سردار ایازصادق کو بھی تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے۔

بعدازاں سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے تمام کلیریکل اسٹاف کو کل دفتر طلب کر لیا ہے جبکہ جلسے کے دن تمام اسٹاف دفتر پہنچنے کے بعد الرٹ رییگا۔

اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments