جمعہ 19 اپریل 2024

پاکستان میں شہد کی پیداوار میں 50 فیصد تک کمی کیوں آئی؟

پاکستان میں شہد کی پیداوار میں 50 فیصد تک کمی کیوں آئی؟

شہد کی مکھیوں کی تحقیق سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شہد کی پیداوار  میں 40 سے 50 فیصد کمی آگئی ہے۔

ملک میں جنگلات کی کمی اور بڑھتے درجہ حرارت نے شہد کی مکھیوں کو بھی کافی نقصان پہنچایا ہے۔ یہ صورتحال مکھیوں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے موضوع پر توجہ دلا رہی ہے۔

مکھیوں کی تحقیق سے وابستہ ماہرین کے مطابق 2015 سے موسمیاتی تبدیلیوں نے شہد کی مکھیوں کی بقا کو خطرے میں ڈال دیا ہے جبکہ شہد کی پیداوار میں 40 سے 50 فیصد کمی بھی آگئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں جنگلات کی کمی اور بڑھتے درجہ حرارت نے زمین پر قدرت کی محافظ شہد کی مکھیوں کی تین اقسام کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد کی مکھیوں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں دوبارہ سے شہد کی پیداوار کو بڑھایا جا سکے۔

Facebook Comments