ھفتہ 20 اپریل 2024

قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر

قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر

لاہور(دھرتی نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہرہو گئے۔

دھرتی نیوزکے مطابق کپتان قومی ٹیم بابراعظم دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچرہونے کے وجہ سے سیریز سے آﺅٹ ہو ئے ہیں ،نیٹ سیشن میں گیند بابراعظم کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر لگی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیاگیا، ایکسرے کرانے میں ان کی انگوٹھے میں فریکچر پایاگیا۔

بابراعظم 12 روز تک نیٹ پریکٹس نہیں کرسکے تاہم فیزیکل ٹریننگ جاری رکھیں گے ،مصباح الحق کاکہنا ہے کہ انجریز کسی بھی پروفیشنل سپورٹس کا حصہ ہیں،بابراعظم جیسے باصلاحیت کھلاڑی کا انجری کے سبب سیریز سے آﺅٹ ہونا بہت مایوس کن ہے تاہم سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کیلئے اپنی صلاحیتیں دکھانے کابہترین موقع ہے ۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہونے جارہاہے ، بتایا جارہاہے کہ بابراعظم تینوں ٹی ٹوینٹی میچز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے تاہم اس دوران ڈاکٹرز ان کی پرفارمنس کو دیکھیں گے اور اس کے بعد ہلکی پھلکی ٹریننگ کی اجازت دیں گے ۔

Facebook Comments