جمعہ 19 اپریل 2024

رکشہ سوار کو کچرا پھینکا مہنگا پڑگیا، پولیس نے گرفتار کرلیا

رکشہ سوار کو کچرا پھینکا مہنگا پڑگیا، پولیس نے گرفتار کرلیا

کراچی (دھرتی نیوز) شاہراہ نور جہاں پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کچرا پھینکنے پر رکشہ سوار شہری کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شہری انتظامیہ کی جانب سے شہر قائد کو صاف سھترا کرنے اور کچرے سے پاک کرنے کےلیے کچرا پھینکنے پر گرفتاری کا انوکھا طریقہ نکالا تھا تاکہ شہریوں میں کچرا کوڑے دان میں ڈالنے کا شروع پیدا کیے جاسکے۔

اسی آگاہی مہم کے سلسلے انتظامیہ نے شہر بھر میں کچرا پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ کردی تھی۔

دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران نارتھ ناظم آباد میں رکشہ سوار شہری کو کچرا پھینکنا مہنگا پڑگیا کیونکہ شاہراہ نور جہاں پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار نے شہری کو رکشے سے کچرا پھینکتے دیکھا تو موبائل روک دی، پولیس اہلکار نے کچرا پھینکتے ہوئے شہری کی ویڈیو بھی بنالی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں کچرا پھینکنے پر دفعہ 144 کا نافذ ہے، رکشہ ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

Facebook Comments