ھفتہ 20 اپریل 2024

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں سب سے زیادہ رقم منتقل

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں سب سے زیادہ رقم منتقل

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ڈالر بھیجنے کا نیا ریکارڈ بن گيا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ایک دن میں 1 کروڑ 12 لاکھ ڈالرز بھیجے گئے جوکہ اب تک کی سب سے زیادہ رقم ہے۔

روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں اب تک 15 کروڑ 46 لاکھ ڈالر آچکے ہیں جبکہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں اب اتک 8 کروڑ 87 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری آچکی ہے

ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بیرون ملک پاکستانیوں کو ملک میں تمام ادائیگیوں کی سہولت حاصل ہے۔ ان سہولیات میں، فنڈز ٹرانسفر، بل پیمنٹس، اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری، پراپرٹی اور رقم میں سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔

بیرون ملک پاکستانیوں نے اسٹیٹ بینک پاکستان کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت 21 ہزار اکاؤنٹس کھولے تھے

Facebook Comments