جمعرات 25 اپریل 2024

”ہم بھارت کیساتھ کھیلنے کیلئے تیار ہیں“ وسیم خان نے حیران کن اعلان کر دیا

”ہم بھارت کیساتھ کھیلنے کیلئے تیار ہیں“ وسیم خان نے حیران کن اعلان کر دیا
فوٹو : رائٹرز

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت کے ساتھ کھیلنے کیلئے تیار ہے۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے درمیان سیاسی مسائل ہیں، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) پاکستان سے کھیلنے کیلئے اپنی حکومت سے اجازت لیتا ہے اور ایسی صورتحال میں بھارت کیساتھ سیریز کا انعقاد مشکل ہے۔ 

وسیم خان نے کہا کہ چیئرمین کرکٹ کمیٹی اور سلیکشن کمیٹی کا اعلان آئندہ ہفتے تک کردیا جائے گا، نیوزی لینڈ کی ٹیم 2021 ، پھر انگلینڈ کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی، دسمبر میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

Facebook Comments