جمعرات 28 مارچ 2024

میری پہلی ترجیح قومی ٹیم کی جیت ہے : حارث روف

میری پہلی ترجیح قومی ٹیم کی جیت ہے : حارث روف

اسلام آباد(دھرتی نیوز اسپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف نے کہا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے لیے پر امید ہیں، میرا فوکس سب سے پہلے پاکستان ٹیم کے لئے ہے، کوشش ہے کہ اچھا کھیل پیش کروں اور پاکستان کو فتوحات دلوانے میں اہم کردار ادا کروں اور قومی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بناوں۔آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے ہماری صحت کے لئے بہتر انتظامات کئے، بطور پروفیشنل تمام چیزیں برداشت کرنا پڑتی ہیں، باولنگ کوچ وقار یونس کے تجربے سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر نے جس طرح ریٹائرمنٹ لی وہ انکا اپنا فیصلہ لیکن میرا کیرئیر ابھی شروع ہوا ہے ریٹائرمنٹ کا ابھی سوچ بھی نہیں سکتا۔

Facebook Comments