بدہ 24 اپریل 2024

سوازی لینڈ کے وزیر اعظم عالمی وبا سے ہلاک

سوازی لینڈ کے وزیر اعظم عالمی وبا سے ہلاک

جنوبی افریقہ کے ملک سوازی لینڈ کے وزیراعظم امبروز ڈلامینی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوازی لینڈ کے وزیراعظم امبروز ڈلامینی عالمی وبا سے ہلاک ہونے والے کسی بھی ملک کے پہلے سربراہ ہیں۔ 52 سالہ ڈلامینی 2018 سے ملک کے وزیراعظم تھے۔

امبروز ڈلامینی کے وزیر اعظم نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ ہمسایہ ملک جنوبی افریقہ کے ایک اسپتال میں اپنا علاج کروا رہے ہیں۔

سوازی لینڈ کی حکومت نے وزیر اعظم کی موت کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے۔

خیال رہے کہ سوازی لینڈ جنوبی افریقہ کے شمال مشرق میں واقع پہاڑی شاہی مملکت ہے۔ ملک میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسوں کی تعداد سات ہزار ہے اور اب تک مہلک وائرس سے 127 اموات ہو چکی ہیں

Facebook Comments