ھفتہ 20 اپریل 2024

نواز شریف کی واپسی کا معاملہ، پاکستان کا برطانوی پرواز وصول کرنے سے انکار

نواز شریف کی واپسی کا معاملہ، پاکستان کا برطانوی پرواز وصول کرنے سے انکار
فوٹو : رائٹرز

لندن: برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر پاکستان نے برطانوی پرواز وصول کرنے سے انکار کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے برطانوی پرواز وصول کرنے سے انکار کردیا، پاکستان نے نواز شریف کی واپسی کے معاملے پر پرواز مسترد کی۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے 40 افراد کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے پرواز بُک کی تھی، برطانوی حکومت چارٹرڈ پرواز کے لیے تین لاکھ پاؤنڈ بھی ادا کیے تھے۔

برطانوی اخبار کے مطابق پاکستان نے پرواز کی کلیئرنس دینے سے انکار کیا، ڈی پورٹ کیے جانے والے افراد کو واپس ڈیٹینشن سینٹرز منتقل کردیا گیا۔

برطانوی اخبار نے لکھا کہ پاکستان برطانیہ میں نواز شریف کی واپسی کا معاملہ عالمی تنازع بن گیا، وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ نواز شریف کو واپس بھیجنا ان کی ذمہ داری ہے۔

Facebook Comments