جمعہ 19 اپریل 2024

پیٹرولیم لیوی 4 روپے 55 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی

پیٹرولیم لیوی 4 روپے 55 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی

حکومت کی جانب سے پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 4 روپے 55 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا آدھا بوجھ خود برددادشت کرتے ہوئے پیٹرولیم لیوی میں کمی کی ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول پر لیوی کم کرکے 24 روپے 13 پیسے کردی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 2 روپے 47 پیسے فی لیٹر کی کمی واقع ہوئی ہے اور ڈیزل پر لیوی کم کرکے 25 روپے 10 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی میں کمی کا اطلاق آج سے 31 دسمبر تک ہوگا۔

پیٹرولیم لیوی می قیمت میں کمی کے بعد پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں 44 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 15 روپے 07 پیسے ہوگیا ہے۔

یادر ہے اس سے قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے ایک پیسے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مٹی کا تیل 5 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے بعد پیٹرول کی قیمت 103 روپے 69 پیسہ فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 108روپے 44پیسہ فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اضافے کے بعد مٹی کا تیل 70روپے 29 پیسہ فی لیٹر ہوگیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 67 روپے 86 پیسہ فی لیٹر ہوگئی ہے۔

Facebook Comments