جمعہ 29 مارچ 2024

کرونا میں مبتلا 105 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

کرونا میں مبتلا 105 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

اسلام آباد(دھرتی نیوز) کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 105 کرونا مریض دم توڑ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا وائرس سے ہونے والی اموات اور نئے کیسز سے متعلق اعداد و شمار جاری کردئیے، اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 731 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ ایک روز میں مہلک وبا میں مبتلا 105 افراد زندگی بازی ہارگئے جن کے بعد کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 10 ہوگئی۔

این سی او سی نے اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 2 ہزار 731 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار 369 ہوگئی۔

اچھی خبر یہ ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جو تین لاکھ 88 ہزار 598 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 38 ہزار 28 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تھ ملک بھر میں 61 لاکھ 799 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

Facebook Comments