جمعرات 25 اپریل 2024

علی ظفر کےخلاف جنسی ہراسگی اورکردار کشی کی مہم پرمیشا شفیع قصوروارقرار

علی ظفر کےخلاف جنسی ہراسگی اورکردار کشی کی مہم پرمیشا شفیع قصوروارقرار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور سنگر، ایکٹر اور موسیقارعلی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے تحقیقات مکمل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے چالان مکمل کرکے پراسکیوشن کو جمع کروا دیا ،چالان میں گلوکارہ میشا شفیع ،اداکارہ ، میزبان و ماڈل عفت عمر سمیت آٹھ ملزمان کو نامزد کیا گیا۔

 فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے میشا شفیع کی جانب سے گلوکار علی ظفر کے خلاف چلائی جانے والی سوشل میڈیا مہم کو بھی جھوٹا قرار دیتے ہوئے میشا شفیع سمیت 8 افراد کو قصور وار قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف ہو نے والی کارروائیوں سے متعلق درخواست دائر کی ۔

انھوں نے فیس بک ، ٹویٹر سمیت دیگر سوشل سایٹس پر اپنے خلاف ہونے والی کمپین سے متعلق درخواست دی۔

ایف آئی اے نے عبوری چالان لاہور کی عدالت میں جمع کرا دیا، جس میں میشا شفیع، عفت عمر، علی گل پیر، ماہم جاوید، لینا غنی، حیسم الزمان، فریحہ ایوب اور فیضان رضا کو قصور وار ٹہرایا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے کہا کہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے ہتک آمیز الزامات لگائے لیکن میشا شفیع الزامات ثابت کرنے کےلیے کوئی گواہ پیش نہ کرسکیں۔

Facebook Comments