جمعرات 28 مارچ 2024

مسلم اکثریتی ایشیائی ملک کے وفد کے خفیہ دورہ اسرائیل کا انکشاف

مسلم اکثریتی ایشیائی ملک کے وفد کے خفیہ دورہ اسرائیل کا انکشاف

ایشیا کے ایک مسلم اکثریتی ملک کے وفد کی جانب سے حالیہ دنوں میں اسرائیل کے خفیہ دورے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسرائیل کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ دو ہفتوں قبل ایک ایشیائی مسلم اکثریتی ملک کے سربراہ کے مشیر کی سربراہی میں ایک وفد تل ابیب میں موجود تھا۔

اخبار نے یہ بھی لکھا کہ اس ملک سے اسرائیل کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور ملکی سلامتی اور حساس سفارتی معاملے کی وجہ سے وہ ملک کا نام اور وفد میں شامل لوگوں کی شناخت ظاہر نہیں کرسکتا۔

اخبار نے یہ بھی لکھا کہ اس ملک سے اسرائیل کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور ملکی سلامتی اور حساس سفارتی معاملے کی وجہ سے وہ ملک کا نام اور وفد میں شامل لوگوں کی شناخت ظاہر نہیں کرسکتا۔

اس حوالے سے پاکستان میں برطانوی ادارے انڈیپنڈنٹ کی اردو ویب سائٹ نے بھی خبر شائع کی ہے جسے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے ری ٹوئٹ کیا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں یو اے ای، بحرین، سوڈان اور مراکش نے اسرائیل سے تعلقات بحال کیے ہیں جبکہ سعودی ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان سے سعودی عرب میں اسرائیلی وفد کی ملاقات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں تاہم سعودی عرب نے اس کی تردید کی تھی۔

Facebook Comments