جمعرات 25 اپریل 2024

پاکستان شاہینز نیوزی لینڈ اے کے خلاف 194 رنز پر ڈھیر

پاکستان شاہینز نیوزی لینڈ اے کے خلاف 194 رنز پر ڈھیر

پاکستان شاہینز  کی پوری ٹیم نیوزی لینڈ اے کے خلاف 4 روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 194 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

نیوزی لینڈ اے نے پاکستان شاہینز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور عابد علی نے کیا لیکن دونوں بلے باز 17 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد پاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور سوائے اظہر علی کے کوئی بھی کھلاڑی نیوزی لینڈ اے کے بولرز کے سامنے زیادہ دیر نہ رک سکا۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے اظہر علی نے 58 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عماد بٹ نے 27 اور کپتان روحیل نذیر نے 21 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ اے کی جانب سے ایڈ نوٹل نے 5 جبکہ ناتھن اسمتھ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک ایک وکٹ میٹ ہنری اور مائیکل رپن کے حصے میں آئی۔

Facebook Comments