بدہ 24 اپریل 2024

ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں کتنے فیصد کم ہو چکی ہے؟

ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں کتنے فیصد کم ہو چکی ہے؟

کراچی(دھرتی نیوز) مرکزی بینک کے مطابق ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں 80 فیصد کمی  واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ جولائی تا نومبر بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 39 کروڑ ڈالررہا اور  نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری 40 فیصد کم ہوکر 53 کروڑ ڈالر رہی۔

اسٹیٹ بینک کےمطابق  براہ راست سرمایہ کاری 17 فیصد کم ہوکر 71 کروڑ 71 لاکھ ڈالر رہی  جب کہ 5 ماہ میں اسٹاک مارکیٹ سے بیرونی سرمایہ کاری 18کروڑ 55لاکھ ڈالرکم ہوئی۔

مرکزی بینک کے مطابق ملکی سرکاری شعبے سے 14 کروڑ ڈالر نکالے گئے۔

Facebook Comments