جمعہ 19 اپریل 2024

شیخ رشید نے اپوزیشن کے استعفے کی دھمکی کو پھلجھڑی قرار دیدیا

شیخ رشید نے اپوزیشن کے استعفے کی دھمکی کو پھلجھڑی قرار دیدیا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کے استعفے کی دھمکی کو پھلجھڑی قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن اسلام آباد آنا چاہتی ہے تو شوق سے آئے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے اپوزیش کو مذاکرات کی پیشکش بھی کردی۔

دوسری جانب معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا سندھ پر پیپلز پارٹی کی بدترین حکومت کی وجہ سے انہیں لاہور میں سبکی ہوئی۔

علاوہ ازیں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کل کی ملاقات میں بلاول بھٹو کو آئینہ دکھایا، شہباز شریف نے بلاول کو بتا دیا کہ وہ پارٹی صدر ہیں اور فیصلے بھی وہی کریں گے۔

Facebook Comments