ھفتہ 20 اپریل 2024

وزیراعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے بڑی ہدایت کر دی

وزیراعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے بڑی ہدایت کر دی

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کانفرنس کا انعقاد او ردو نئے شہروں کی تعمیر میں بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایات کردیں۔

پرائم منسٹر آفس کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اور پاکستان آئی لینڈ منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا۔  وزیرِ اعظم عمران خان نے دونوں منصوبوں کے حوالے سے متعین کردہ وقت پر اہداف مکمل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ راوی سٹی اور آئی لینڈ سٹی بہت بڑے منصوبے ہیں جن سے مقامی لوگوں کے لیےروزگار بڑھے گا اور ان کی معاشی حالت  بہتر ہوگی۔

جزائر پر موجود مینگروز کے تحفظ  کے لیے “بین الاقوامی مینگروو الائنس”  سے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کی ان منصوبوں میں دلچسپی سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی سے کام کیا جائے. وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں منصوبے  شہری تعمیرات و ترقی کے حوالے سے قابلِ تقلید ماڈل ثابت ہوں گے۔

Facebook Comments