جمعرات 28 مارچ 2024

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے ؟ جانئے

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے ؟ جانئے

کراچی(دھرتی نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کمی ہو گئی ہے جس کے بعد ڈالر 160 روپے 11 پیسے سے کم ہو کر 159 روپے 90 روپے پر آ گیاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد بڑی چھلانگ دیکھنے میں آئی تاہم یہ برقرار نہ رہ سکی اور گراف واپس نیچے آنا شروع ہو گیا ۔

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 43 ہزار 766 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں 189 پوائنٹس کا اضافہ اور انڈیکس 43 ہزار 955 پر پہنچ گیا اور 44 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے کی طرف جار ہاتھا لیکن وہ مقام آنے سے قبل اس میں کمی ہونا شروع ہو گئی اور انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ، اس وقت 100 انڈیکس 22 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 43 ہزار 789 پوائنٹس پر آ گیا ہے ۔

Facebook Comments