جمعرات 18 اپریل 2024

وزیراعظم مدت پوری کریںگےیا نہیں؟ماہرنجوم کی پیشگوئی

وزیراعظم مدت پوری کریںگےیا نہیں؟ماہرنجوم کی پیشگوئی

سال 2020 اپنے دامن میں بہت سے تلخ لمحات سموئے ہوئے اختتام پزیرہونے کو ہے، کرونا کی عالمی وبا کے باعث یہ سال معاشی لحاظ سے پاکستان سمیت دنیا بھرپر بھاری گزرا، نئے سال سے سبھی کی امیدیں وابستہ ہیں کہ یہ اچھا گزرے۔

پروگرام ” نیا دن” میں شریک ماہر فلکيات کنعان چوہدری نے بتایا کہ پاکستان کیلئے سیاسی و معاشی لحاظ سے نیا سال کیسا رہے گا؟

کنعان چوہدری کے مطابق سال 2020 کے آغاز میں اُس سال کو اعداد وشمار کے مطابق میں نے ایک ٹائٹل دیا تھا کہ یہ سال ڈپریشن اوراینگزائٹی کا سال ہوگا کیونکہ اس وقت تک کرونا کا وجود نہیں تھا لیکن مارچ اپریل میں یہی سب ہونا شروع ہوگیا۔ سال 2021 کاروبار، سفراورمعاشی صورتحال کے حوالے سے خوش آئند ہے۔

وزیراعظم کیلئے نیا سال کیسا گزرے گا؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی اپوزیشن اتحاد کے موقع پرکہا تھا ان میں اختلافات رہیں گے، لگتا ہے کہ عمران خان صاحب آرام سے اپنے 5 سال پورے کریں گے تاوقتیکہ وہ خود اسمبلیاں تحلیل نہ کریں۔ یہ آخری آپشن ہے اور انہیں یہ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ نئے سال کے آغاز پراپوزیشن کے اختلافات بڑھتے ہوئے نظرآرہے ہیں، مسائل میں اضافہ ہوگااورمریم نواز کا اچھا وقت بھی گزرتا نظرآرہا ہے۔

پیپلزپارٹی کے حوالے سے کنعان کا کہنا تھا کہ آصفہ کے آنے سے بہتری آئی ہے اوراگروہی فرنٹ سے لیڈ کرتی ہیں تو کہیں نہ کہیں پی پی کو اچھا ٹائم ملے گا۔ بلاول بیک اینڈ پرچلے جائیں گے اورمریم کا مقابلہ آصفہ کریں گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نواز شریف کی واپسی کے امکانات معدوم ہوتے نظرآرہےہیں اور امکان ہے کہ ان کی تقاریرپربھی پابندی عائد کردی جائے گی۔2021 کا سال سوشل اصلاحات کا سال دکھائی دے رہا ہے جس کی زد میں کہیں نہ کہیں نواز شریف بھی آئیں گے۔ مریم کا اچھا وقت یہ ہوسکتا ہے کہ فروری 2021 کے بعد شاید انہیں ملک سے باہرجانے کا موقع مل جائے۔

کنعان چوہدری کے مطابق پاکستان کے قیام کی تاریخ 14 کو دیکھیں تو مجموعی عدد5 ہے اور2021 کا عدد بھی 5 ہے ۔ یہ سال پاکستان کیلئے بہت خوش قسمت ثابت ہوگا۔امپورٹ ایکسپورٹ کا بزنس بڑھتا ہوانظرآرہا ہے۔ ملازمت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، انڈسٹریز کے علاوہ سیاحت کا سیکٹر بھی بہترین رہے گا۔معاشی لحاظ سے پاکستان میں ایسی ترقی دیکھنے کو ملے گی جو شاید پچھلے 10، 15 سال میں نہیں ہوئی۔

ماہر فلکیات نے مختلف تاریخ پیدائش کے لحاظ سے عام افراد کیلئے بھی بتایا کہ ان کیلئے یہ سال کیسا رہے گا

Facebook Comments