جمعہ 29 مارچ 2024

لندن میں چار پاکستانی نوجوانوں کو سنگین الزام میں حراست میں لے لیے

لندن میں چار پاکستانی نوجوانوں کو سنگین الزام میں حراست میں لے لیے
فوٹو : رائٹرز

 لندن(دھرتی نیوز ڈیسک) ہفت روزہ “شارلی” کے پرانے دفتر کے سامنے ایک پاکستانی کے ٹوکے کے وار کے تین ماہ بعد مزید چار لڑکوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

زیر حراست لڑکوں کی عمر 17سے 21سال بتائی جا رہی ہے ۔ان چار لڑکوں پر شبہے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ تین ماہ پہلے ٹوکے کے حملے کی پلاننگ کا ان کو علم تھا۔

تین ماہ پہلے شارلی کے پرانے دفتر کے سامنے صحافیوں پر ٹوکے کے وار کرنے والے پاکستانی نوجوان ظہیر حسن محمود کے بارے میں مزید تحقیق کی جا رہی ہے کہ آیا اس کا یہ عمل اکیلے کا تھا یا پھر اس کے پیچھے کوئی دہشت گرد تنظیم کام کر رہی ہے۔

تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ ظہیر حسن محمود جعلی کاغذات پر کم عمر شو کر کے فرانس پہنچا تھا۔

اور وہ خادم حسین رضوی کی تعلیمات سے متاثر تھا۔ 

Facebook Comments