جمعرات 25 اپریل 2024

وزیراعظم عمران خان نے اگلے ہفتے 12 مختلف وزارتوں سے بریفنگ طلب کرلی

وزیراعظم عمران خان نے اگلے ہفتے 12 مختلف وزارتوں سے بریفنگ طلب کرلی

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اگلے ہفتے 12 مختلف وزارتوں سے بریفنگ طلب کرلی، کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم وزارتوں اور ڈویژن سے بریفنگ لیں گے۔

دھرتی نیوزنے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم متعلقہ وزیر، مشیر، معاون خصوصی اور سیکرٹری کے ساتھ معاہدہ کریں گے، پرفارمنس معاہدوں پر دستخط 2020، 21 کیلئے کئے جائیں گے، ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزارت داخلہ اور خزانہ سے بھی بریفنگ طلب کرلی ہے،وزارت صنعت و پیداوار اور آئی ٹی منسٹری بھی وزیراعظم کو رپورٹ دے گی، وزارت تجارت اور وزارت منصوبہ بندی سے بھی بریفنگ طلب کرلی گئی،منگل کو نیشنل فوڈ سیکیورٹی وزیراعظم کو آٹا، چینی سمیت دیگر معاملات پر بریفنگ دے گی، ذرائع کاکہنا ہے کہ کابینہ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت توانائی سے بھی بریفنگ طلب کرلی گئی،وزرا کو کارکردگی دکھانے اور عوامی مسائل حل کرنے کی ایک مرتبہ پھر ہدایت کی گئی ہے۔

Facebook Comments