جمعرات 28 مارچ 2024

معروف اداکارہ کو شاپنگ مال میں جنسی ہراسانی کا سامنا، کہانی خود ہی شیئرکردی

معروف اداکارہ کو شاپنگ مال میں جنسی ہراسانی کا سامنا، کہانی خود ہی شیئرکردی
فوٹو : رائٹرز

کیرالہ (دھرتی نیوز ڈیسک) معروف مالایالم اداکارہ کو کیرالہ کے ایک مال میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنادیا گیا اور یہ کہانی اداکارہ نے خود ہی سوشل میڈیا پر شیئرکردی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق معرو ف اداکارہ جس کا نام ظاہر نہیں کیاگیا کو کیرالہ کے ایک مال میں ہراساں کیے جانے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ناخوشگوار واقعہ کی تفصیلات شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ دو مردوں نے انہیں غیرمناسب طریقے سے چھوا اور کمر پر ہاتھ پھیرا، ابتدائی طور اس کیلئے یقین کرنا مشکل تھا لیکن جب اس کی بہن نے بھی یہی محسوس کیا تو انہیں ساری صورتحال کا احساس ہوا، مارکیٹ کے اندر دو افراد آرام سے پاس سے گزرے اور ان میں سے ایک شخص نے گزرتے گزرتے چھوالیکن اچانک ایسی حرکت پر فوری طورپر ردعمل نہ دے سکی ۔ 

 اداکارہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ’میں نے اسے شک کا فائدہ دیا لیکن میری بہن نے یہ سب کچھ واضح دیکھا جو قریب ہی کھڑی تھیں، پھر ان مردوں نے ان کا اس مقام کی طرف مارکیٹ میں پیچھا کرنا شروع کردیا جہاں ان کے بھائی اور والدہ کھڑی تھیں، پھر وہ ان کی فلم کے بارے میں پوچھنے کے لیے قریب آئے تو انہوں نے دور رہنے کی ہدایت کی لیکن وہ تب گئے جب ان مردوں کو پتہ چلا کہ اداکارہ کی والدہ ان کی طرف بڑھ رہی ہیں، وہ ان فلموں کے نام جانناچاہتے تھے جن میں اداکارہ کام کرچکی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے احساسات کا اظہار کیا کہ کیسے اسے ایک پبلک پلیس پر اس وقت ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنی فیملی کے ہمراہ تھیں ، یہ بھی احساس ہوا کہ یہ معاشرہ خواتین کے رہنے کے لیے ابھی بھی بہترنہیں ، وہ اس واقعے کے بارے میں مسلسل سوچتی رہیں اور وہ تمام اقدامات جو وہ ان لوگوں کیخلاف کیے جاسکتے تھے ۔

 اداکارہ کی پوسٹ سامنے آنے کے بعد کیرالہ کے ویمن کمیشن نے سوشل میڈیا پوسٹ کی بنیاد پر اس واقعے کا ازخودمقدمہ درج کرلیا تاہم اداکارہ نے پولیس کو شکایت کا اندراج کروانے سے انکار کردیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کوچی پولیس نے بھی سوشل میڈیا پوسٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج کرلیا۔کلامیسری تھانے کے سینئر افسر نے بتایا کہ پولیس نے متاثرہ فیملی سے رابطہ کیا ہے اور متاثرہ کی والدہ کی شکایت پر پولیس نے مال میں لگے سی سی ٹی ویز کی جانچ پڑتال کی تو الزامات درست نکلے جس پر قانونی کارروائی شروع کردی گئی ۔

Facebook Comments