جمعہ 29 مارچ 2024

ترکی میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے کورونا کے 9مریض ہلاک

ترکی میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے کورونا کے 9مریض ہلاک
فوٹو : رائٹرز
انقرہ (دھرتی نیوز)ترکی کے ہسپتال میں آئی سی یو میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے جھلس کر آئی سی یومیں داخل کورونا کے 9مریض ہلاک ہوگئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق واقعہ ترکی کے جنوبی علاقے کے ہسپتال میں پیش آیا ۔
جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 55سے 85سال کے درمیان ہیں ۔حادثے کا شکار آئی سی یو میں داخل دیگر مریضوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے اور دھماکے کی وجوہات پر تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے ۔

Facebook Comments