جمعہ 29 مارچ 2024

لیاری میں سڑک پر کچرا پھینکنے والے 3 افراد گرفتار

لیاری میں سڑک پر کچرا پھینکنے والے 3 افراد گرفتار

کراچی : پولیس نے دفعہ 144 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے لیاری میں سڑک پر کچرا پھینکنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں سڑک پر کچرا پھینکنے پر تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ کارروائی لیاری کے علاقے کلری شاہ میں عمل میں لائی گئی۔،

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف زیر تعمیر عمارت کا ملبہ سڑک پر پھینکنے پر پولیس کی مدد سے کارروائی کی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرفتار تینوں افراد کو لیاری کے کلری تھانے منتقل کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور میں چودہ افراد کو ماسک نہ پہننے پر فی کس پانچ سو روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

Facebook Comments