جمعہ 29 مارچ 2024

پاکستانی نژاد علی زیدی جوبائیڈن کے ڈپٹی مشیر تعینات

پاکستانی نژاد علی زیدی جوبائیڈن کے ڈپٹی مشیر تعینات

واشنگٹن(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد علی زیدی کو وائٹ ہاؤس میں ڈپٹی ایڈوائزر ماحولیات مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈ نے ماحولیات سے متعلق وائٹ ہاؤس کی ڈپٹی ایڈوائزر کی ذمہ داری پاکستانی نژاد امریکی شہری علی زیدی کو سونپ دی۔

ڈپٹی مشیر برائے ماحولیات علی زیدی نے کہا ہے کہ میں ماحولیات کو بہتر بنانے پر کام کررہا ہوں، مجھے منتخب صدر جوبائیڈن کی قیادت سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

ڈپٹی مشیر علی زیدی نے کہا کہ جب والدین یہاں آئے تو ان کے پاس کچھ سامان اور خواب تھے، میرے ماں باپ پاکستان سے پنسلوانیا منتقل ہوگئے تھے۔

علی زیدی کا کہنا ہے کہ میرا بھائی ڈاکٹر ہے جو کوویڈ 19میں فرنٹ لائن پر کام کررہا ہے۔

Facebook Comments