جمعہ 29 مارچ 2024

کراچی والوں کو محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

کراچی والوں کو محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

کراچی(دھرتی نیوز) محکمہ موسمیات نے 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح کے وقت کہر چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 27 فیصد تھا۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ  کراچی میں شمال مشرق سے ہوائیں 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

Facebook Comments