بدہ 24 اپریل 2024

بلی کو کنویں سے نکال لیا گیا

بلی کو کنویں سے نکال لیا گیا

خان پور میں ریسکیو 1122 کے عملے نے کئی گھنٹوں سے کنويں ميں پھنسی بلی کو ريسکيو کرليا۔

یہ کہاوت مشہور ہے کہ بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا ؟ مگر خان پور میں بلی کو کنویں سے نکالنا بھی مشکل بن گیا۔

خان پور کے علاقے ریلوے کالونی میں ہفتہ 19 دسمبر کے روز بلی کنويں ميں پھنسی تو علاقہ مکينوں نے اسے نکالنے کی کوشش شروع کردیں۔

لوگوں کی جانب سے کی گئی تمام کوششیں ناکام ہوئیں تو محلے والوں نے امدادی ٹیموں سے رابطہ کیا۔

ريسکيو ٹیموں کو اطلاع دی گئی تو اہل کار فوراً مدد کو پہنچے اور بلی کو باحفاظت نکال ليا۔ امدادی ٹیموں کی اس کاوش پر اہل علاقہ نے اہل کاروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس خبر کی دلچسپ بات یہ کہ یہ بلی کسی کی پالتو نہیں تھی، بلکہ قریبی سڑکوں پر پھرا کرتی ہے، جو 30 سے 40 سال پرانے کنویں میں گر گئی تھی۔ اہل محلہ نے بلی کی آواز سنی تو کنویں کی جانب آکر دیکھا تو بلی 80 سے 100 فٹ گہرے کنویں میں گری ہوئی تھی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ کنواں تیل کیلئے کھودا گیا تھا، تاہم اب یہ سوکھا پڑا ہے

Facebook Comments