جمعرات 25 اپریل 2024

لاہور ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں نے لڑکا اور لڑکی کو شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا تو لڑکی نے کیا کیا؟ویڈیو وائرل

لاہور ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں نے لڑکا اور لڑکی کو شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا تو لڑکی نے کیا کیا؟ویڈیو وائرل

لاہور(دھرتی نیوز) لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں نہایت ہی حیران کن واقعہ پیش آیاہے جہاں ایک نوجوان لڑکی نے پولیس اہلکار پر تھپڑوں اور گالیوں کی بارش کر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکی جو کہ گلابی رنگ کے ٹاپ اور نیلے رنگ کی جینز کی پینٹ میں ملبوس ہے مسلسل پولیس اہلکاروں پر چڑھائی کرتی دکھائی دیتی ہے ۔ یہ واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں واقع ایک نجی کافی شاپ کے باہر گزشتہ رات پیش آیاہے ۔ پولیس اہلکاروں کا موقف ہے کہ گاڑی میںبیٹھے لڑکا اور لڑکی شراب پی رہے تھے اور جب پولیس اہلکاروں نے چھان بین کیلئے روکا تو لڑکی آپے سے باہر ہو گئی ۔ 

لاہور ڈیفنس فیز فائیو کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سی سی پی او لاہور عمرشیخ نے نوٹس لیے لیاہے اور رپورٹ طلب کر لی ہے ۔گزشتہ رات پیش آنے والے واقعہ میں اے ایس آئی محمود احمد کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس بی میں مقدمہ درج کر لیاگیاہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

Facebook Comments