جمعرات 28 مارچ 2024

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سب کو ان فالو کرنے کی وجہ خود ہی بتا دی

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سب کو ان فالو کرنے کی وجہ خود ہی بتا دی

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سب کو ان فالو کرنے کی وجہ بتا دی۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ جب سیاست دان تھا تب اور بات تھی۔ وزیراعظم کسی کو فالو نہیں کرتا،اس کے پیچھے کوئی سازش نہیں تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سب کو ان فالو کر دیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کا شمار دنیا کے ان رہنماؤں میں ہوتا ہے جو ٹوئٹر پر فعال ہیں اور ٹوئٹر کے ذریعے بیانات دیتے رہتے ہیں۔

وزیراعظم ٹوئٹر پر اپنی پارٹی، خیراتی اسپتال اور پارٹی رہنماؤں کو فالو کرتے رہے ہیں تاہم اب ان کے اکاؤنٹ سے سب کو ان فالو کردیا گیا ہے۔ ان کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ انتیس لاکھ ہے۔ وزیراعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائما کو بھی فالو کرتے رہے تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں فیس بک پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے چوتھے سیاستدان ہیں۔

سابق صدر باراک اوباما فیس بک پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سیاستدان ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 5 کروڑ 60 لاکھ ہے۔

فیس بک پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سیاست دانوں میں دوسرے نمبر پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ہیں جن کے ساڑھے 4 کروڑ فالوورز ہیں۔تیسرا نمبر پر امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہے، ان کے فیس بک فالوورز کی تعداد 3 کروڑ ہے۔

Facebook Comments