جمعہ 29 مارچ 2024

بالی وڈ کنک شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنیوالے 5 پاکستانی اسٹارز

بالی وڈ کنک شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنیوالے 5 پاکستانی اسٹارز

پاکستانی اداکار اپنے ٹیلنٹ کی وجہ ناصرف ملک میں بلکہ سرحد پار بھی مشہور ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا بھی موقع ملا۔

آج ہم آپ کو پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایسے اسٹارز کے بارے میں بتائیں گے جنہوں بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ہے۔

1۔ ماہرہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بالی وڈ کی پہلی فلم ‘رئیس’ اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کی تھی جسے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

2۔ فواد خان

پاکستان کے مقبول اداکار فواد خان نے متعدد بالی وڈ فلموں میں کام کیا لیکن فواد خان فلم ‘اے دل ہے مشکل’ میں اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ مختصر مہمان کردار میں نظر آئے تھے۔

3۔ علی ظفر

پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے بھی متعدد بھارتی فلموں میں کام کر چکے ہیں اور یہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ‘ڈیئر زندگی’ میں نظر آئے تھے۔

4۔ جاوید شیخ

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ بھی بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر چکے ہیں، جاوید شیخ نے بالی وڈ فلم ‘اوم شانتی اوم’ میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کی تھی۔

5۔ عمران عباس

پاکستانی اداکار عمران عباس بھی بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ‘اے دل ہے مشکل’ میں مختصر کردار میں نظر آئے تھے۔

Facebook Comments