جمعہ 29 مارچ 2024

کیا نیہا ککڑ نے اپنی تصویر کے ذریعے سب کو ‘ماموں’ بنایا؟

کیا نیہا ککڑ نے اپنی تصویر کے ذریعے سب کو ‘ماموں’ بنایا؟

بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کے بے بی بمپ کی  تصویر دیکھنے کے بعد  جہاں ان کے مداح تذبذب کا شکار تھے وہیں اکثریت کا یہی خیال تھا کہ شیئر کی گئی تصویر شادی کے دو ماہ بعد ہی گلوکارہ کی جانب سے حاملہ ہونے کا اعلان ہے۔

تاہم اب نیہا ککڑ کی جانب سے اس حوالے سے وضاحت کی گئی ہے جس کے تحت گلوکار جوڑی کے والدین بننے سے متعلق ہر خیال اور رائے غلط ثابت ہوئی۔

نیہا ککڑ نے گزشتہ روز مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ ‘خیال رکھیا’ کر کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کی گئی گزشتہ تصویر  ان کی اور ان کے شوہر کے نئے گانے خیال رکھیا کر کے ریلیز کیے جانے کا اعلان ہے۔

نیہا ککڑ کا نیا گانا رواں ماہ 22 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

ویڈیو فیچر میں نیہا ککڑ شوہر  روہن پریت سنگھ کے ہمراہ نظر آرہی ہیں، گانے کے لیرکس ببو نے ترتیب دیے جبکہ میوزک کمپوزر راجت ناگپال ہیں۔

حال ہی میں گلوکار روہن پریت سنگھ کے ساتھ شادی کرنے والی گلوکارہ نیہا ککڑ اور ان کے شوہر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی، اس تصویر کے کیپشن میں نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ نے ہیش ٹیگ کے ساتھ ‘خیال رکھیا کر’ لکھا تھا۔

گلوکارہ کی اس تصویر پر کامیڈین کپل شرما سمیت ساتھی اداکاروں اور گلوکاروں کی جانب سے بھی انہیں مبارکباد کے علاوہ نیہا ککڑ کے بھائی ٹونی ککڑ نے بھی کمنٹ کیا تھا کہ ‘میں ماما بن جاؤں گا’۔

Facebook Comments