جمعہ 29 مارچ 2024

شیخ رشید کیساتھ وائرل تصاویر میں لڑکی کون ہے؟ منظرعام پر آگئی، موقف دیدیا

شیخ رشید کیساتھ وائرل تصاویر میں لڑکی کون ہے؟ منظرعام پر آگئی، موقف دیدیا
فوٹو : رائٹرز

راولپنڈی (دھرتی نیوز) چند دن قبل وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی مبینہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جن میں موجود ایک لڑکی بھی منظرعام پر آگئی اور اس سلسلے میں اپنا موقف بھی پیش کردیا۔

سینئر تجزیہ نگار سمیع ابراہیم نے متعلقہ خاتون سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا اصل نام کچھ اور ہے لیکن فرضی نام زاہدہ ہے ،زاہدہ نے بتایا کہ تین چار روز تک سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوئیں، یہ تصاویر دیکھیں تو دنگ رہ گئیں کیونکہ میرا چہرہ فوٹوشاپ کیا گیا، میں شیخ رشید کو جانتی ہوں اور ان کیساتھ وزارت میں  ملاقات ہوچکی ہے جس دوران ایک تصویر بھی بنوائی لیکن ایسا کچھ نہیں،شیخ رشید معروف شخصیت ہیں، لوگ سیلفیاں بھی ان کے ساتھ بناتے ہیں، میری تصویر کی بنیاد پر اب فوٹو شاپ کیا گیا لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں۔ 

 ایک سوال کے جواب میں خاتون نے بتایا کہ سکینڈل سامنے آنے کے بعد لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ، فون آئے لیکن شیخ رشید یا کسی حکومتی شخصیت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، وہ سب تصاویر ایڈیٹنگ کی گئی ہے ، تصاویر کہیں سے لے کر میرا چہرہ لگا دیا گیا،  شیخ رشید کو دوسال سے جانتی ہوں ۔ 

انہوں نے بتایا کہ وہ کسی کے خلاف کچھ نہیں کہناچاہتیں، تصاویر وائرل کرنیوالے لوگوں کو جانتی بھی نہیں لیکن کچھ اندازہ ہے،جب وہ وزیرریلوے تھے تو تصاویر وائرل نہیں ہوئیں، جیسے ہی وزیرداخلہ بنے تو تصاویر سامنے آگئیں ، اس کا مطلب یہ ہے کہ کچھ لوگوں کو ان کا وزیر داخلہ بننا ہضم نہیں ہورہا،  بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ زاہدہ نے بتایا کہ شیخ رشید ہی سیاست میں سچا اور کھرا بند ہ ہے جو کھل کر بات کرتا ہے ۔

 سمیع ابراہیم کے سوال کے جواب میں خاتون نے بتایا کہ لوگ ان کی عزت پر سوال اٹھارہے ہیں، لوگ فوٹو شاپ کو ماننے کو تیار نہیں، وزارت میں ان کیساتھ کھڑی تصویر اصل ہے لیکن بیڈ پر موجود لڑکی وہ نہیں ہیں، کسی نے فوٹو شاپ کی لیکن جب ان تصاویر میں سے ایک اصل نکلی تو پھر لوگ بات سننے کو بھی تیار نہیں ۔  شیخ رشید کی کسی خواہش کے بارے میں سوال پر خاتون نے بتایا کہ وہ نوکری کے سلسلے میں شیخ رشید سے ملی تھیں لیکن انہوں نے بہن کو نوکری دینے سے انکا رکردیا کہ ان کی عمر زیادہ ہوچکی ہے لیکن چھوٹے بھائی کو نوکری دینے کی حامی بھری تھی ، نوکری دید ی لیکن اس کے بعد کوئی رابطہ نہیں ہوا تاہم خاتون نے ان افواہوں کی بھی تردید کی جس میں کہا گیا تھا کہ نوکری نہ ملنے کی وجہ سے متعلقہ خاتون نے ہی تصاویر لیک کی ہیں، شیخ رشید سے کسی قسم کا کوئی جھگڑا نہیں لیکن فی الحال ان سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں۔

 خاتون نے مخالفین کو پیغام دیا کہ شیخ رشید وزیرداخلہ بن چکے ہیں اور عمران خان کی حکومت کے تین سال وہی وزیرداخلہ رہیں گے ،ا س کے بعد بھی اگلی حکومت عمران خان کی ہوگی اور شیخ رشید ہی وزیرداخلہ ہوں گے ، لوگ جتنا مرضی بدنام کرلیں، انہیں کرسی سے ہٹوانے کے لیے پراپیگنڈا کیا جارہاہے ، شیخ رشید اگر تحقیقات کروانا چاہیں تو کرواسکتے ہیں، میں بھی چاہتی ہوں کہ وہ تحقیق کروائیں، انہیں بھی پتہ ہوگا کہ فوٹو شاپ ہیں کیونکہ وہ مجھے جانتے ہی نہیں۔

خاتون نے مزید بتایا کہ کہیں نوکری نہیں کررہی، والد صاحب ریلوے میں ہیں اور بھائی کو بھی شیخ رشید نوکری دے چکے ہیں ، باہر آنا جانا نہیں لیکن جان کو خطرہ ہوسکتاہے ۔ ویڈیو دیکھیے 

Facebook Comments