جمعہ 26 اپریل 2024

حکومت کی جانب سے غلط بیانی ہو رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

حکومت کی جانب سے غلط بیانی ہو رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم اور ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے غلط بیانی ہورہی ہے، حکومت پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا کرنا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ حکومت نے ہم پر بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں اور حکومت کی بڑی خواہش ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں اختلاف پیدا ہوں۔

سابق وزیراعظم  نے کہا کہ فروری سے عوام کی تکالیف کم ہوں گی تاہم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا کورونا جب تک ختم نہیں ہوگا ملکی حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈھائی سال گزرنے کے بعد بھی ملک میں بجلی کا بحران ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کو انرجی کرائسسز کا مسئلہ تھا لیکن ہم نے سستی بجلی اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

Facebook Comments