جمعرات 28 مارچ 2024

پنجاب اور کے پی کے چار حلقوں میں ضمنی انتخابات کاشیڈول جاری

پنجاب اور کے پی کے چار حلقوں میں ضمنی انتخابات کاشیڈول جاری

اسلام آباد(دھرتی نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور کے پی کے چار حلقوں میں ضمنی انتخابات کاشیڈول جاری کردیا۔

دھرتی نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کاکہنا ہے کہ دوقومی اور دو صوبائی حلقوںمیں پولنگ 19 فروری کوہوگی،این اے 75 سیالکوٹ، این اے 45 کرم ایجنسی میں ضمنی انتخاب19 فروری کو شیڈول ہے،پی پی 51 گوجرانوالہ اور پی کے 63 نوشہرہ میں بھی پولنگ19 فروری کوہوگی۔

 الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ امیدوارکاغذات نامزدگی25 سے 30 دسمبر تک حاصل کرسکیں گے،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 6 جنوری تک کی جائے گی،ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو امیدوار اپیلٹ ٹربیونل میں 11 جنوری تک چیلنج کرسکیں گے،امیدواروں کی حتمی فہرست 20 جنوری کو جاری کی جائے گی،امیدواروںکوانتخابی نشان21 جنوری کوالاٹ کئے جائیں گے۔

Facebook Comments