جمعہ 26 اپریل 2024

سوشل میڈیا کے نئے رولز کیخلاف ایک اور درخواست

سوشل میڈیا کے نئے رولز کیخلاف ایک اور درخواست

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا کے نئے رولز کے خلاف ایک اور درخواست پر بھی پی ٹی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے خاتون صحافی عنبر شمسی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے 13 رولز اور پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی سیکشن 37 ون کو چیلنج کیا گیا۔

درخواست میں پی ٹی اے کو غیر قانونی طور پر مختلف ایپلیکشن پر پابندی لگانے سے روکنے کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے درخواست کو پہلے سے زیرِ سماعت درخواستوں کے ساتھ مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پی ٹی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔

 سوشل میڈیا قوائد کے خلاف مرکزی درخواستیں 25 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر ہیں

Facebook Comments