جمعہ 29 مارچ 2024

‘برطانیہ کےساتھ دیگر معاہدوں پر بھی نوازشریف کو لایا جا سکتا ہے’

‘برطانیہ کےساتھ دیگر معاہدوں پر بھی نوازشریف کو لایا جا سکتا ہے’

مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ لوگوں کےتبادلےکامعاہدہ نہ بھی ہوتوعالمی معاہدے موجود ہیں برطانیہ کے ساتھ دیگر معاہدوں پربھی نوازشریف کو لایا جا سکتا ہے۔

دھرتی نیوزکے مطابق شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف کو واپس لانےکیلئے قانونی اقدامات اٹھا رہے ہیں ہم چاہتےہیں برطانیہ نوازشریف کو ڈی پورٹ کردے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف برطانیہ علاج کیلئےگئےویزےکی مدت185دن تھی اور یہ مدت بھی پوری ہو چکی، نوازشریف نےمزیدرہائش کیلئےبرطانیہ میں درخواست دی ہوئی ہے، برطانوی ہوم سیکریٹری کےسامنےساری صورتحال رکھی ہے۔

مشیر داخلہ نے کہا کہ مریم نواز کو نیب دفتر بلایا گیا تو وہاں پتھراؤ کرا دیا گیا، پتھراؤ کرنے والا گروپ کھوکھر تھا جو لاہورکاقبضہ گروپ ہے قبضہ گروپ کا سیف الملوک کھوکھر ان کی پارٹی کا بڑا لیڈر بناہواہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھوکھربرادران کیخلاف کارروائی ہو گی ریاست کارروائی کرنےجاتی ہےتو وہاں بھی یہ جوابی کارروائی کرتےہیں، لاہورکےکھوکھرپیلس میں بھی ایک بیوہ کی زمین پرقبضہ کیاگیاہے مختلف زمینوں پر کھوکھربرادران نےقبضےکیےہوئےہیں جسٹس ثاقب نثار نےزمینوں پرقبضےکیخلاف کارروائی کی تھی ان کے جانےکےبعدمعاملہ پھر ٹھنڈا ہو گیا تھا۔

Facebook Comments