جمعہ 19 اپریل 2024

سپین نے بھی برطانیہ سے آنے والی فلائٹس پر پابندی لگا دی

سپین نے بھی برطانیہ سے آنے والی فلائٹس پر پابندی لگا دی
فوٹو : رائٹرز

بارسلونا(دھرتی نیوز ڈیسک)سپین نے بھی برطانیہ سے آنے والی فلائٹس پر پابندی لگا دی ، برطانیہ سے سپین آنے والی مسافروں  پر پابندی کا اطلاق 22دسمبر  سے ہوگا۔

یہ پابندی صرف برطانیہ سے سپین آنے وال ایسے مسافروں کے لیے ہے جو سپینش کے نیشنل یا سپین کے ریذڈنٹ نہیں ہیں۔

برطانیہ سے سپین واپس آنے والے سپینش شہریوں اور ریذڈنٹس کے لیے پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہو گا۔سپین سے برطانیہ جانے والی فلائٹس پر پابندی نہیں لگائی جا رہی۔

جبرالٹر بارڈر پر بھی سختی حفاظتی انتظامات کیے گئے جبکہ آج رات سے برطانیہ اور فرانس کے درمیان زیرِ سمندر رستہ” یوروٹنل بھی یورپ کی طرف آنے کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments